سکھر: پاکستان سنی تحریک کی جانب سے وفائے پاکستان کشمیریوں سے اظہاریکجہتی ریلی 

81

 

سکھر۔29جنوری (اے پی پی )پاکستان سنی تحریک صوبہ سندھ کے صدر مولانا نور احمد قاسمی نے کہا کہ بھارت کے مکروں چہرے کو بے نقاب کر کے دم لیے گئے بھارت انسانیت کے قاتل کو اقوامِ تحدہ دہشتگرد ملک قرار دے مظلوم کشمیریوں کا خون راہیگان ہونے نہیں دین گئے بھارت کو کشمیریوں کے خون کے قطرے قطرے کا حساب دینا ہوگا ،مقبوضہ کشمیر سے بھارت غاصبانہ قبضہ ختم اور مسلم نسل کشی بند کرائی جائے ،پاکستان کے عوام کشمیریوں کی حق خود ارادیت دلانے کی تحریک میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں،کشمیریوں کی سیاسی واخلاقی حمایت حق خود ارادیت ملنے تک جاری رکھیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفائے پاکستان کشمیریوں سے اظہاریکجہتی ریلی سے خطاب کیا ریلی درگاہ مکی شاہ بادشاہ شروع اور مختلف شاہراہ سے ہوتی ہوئی سکھرپریس پراختتام پذیر ہوئی۔

پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام سندھ بھر میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے طور یکم فروری سے لیکر 5 فروری تک ،شہداءکشمیر کے لئے قرآن خوانی، سمینار، ریلیاں نکالی جائے گی، مولانا نور احمد قاسمی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے جو مسئلہ کشمیر ڈائیلاگ سے حل کرنا چاہتا ہے،بھارت کی ریاستی دہشتگردی اور مسلم نسل کشی پر مسلمانوں دل افسردہ ہیں،حکومت جہاد کا اعلان کرئے کشمیریوں کو گھنٹوں میں آزادی مل جائیگی،اس موقع پر ڈویڑنل صدر محمد رضوان قادری چیئرمین اتحاد اہلسنت پاکستان پیر سید اعجاز علی شاہ مفتی محمد چمن زمان نجم القادری اسلم سلطانی ڈاکٹر محمد سعید طاہری شاہ بیک قادری، سیدانورشاہ، محمدفیصل کشمیری قاری محمد احمد قاسمی سجاد سلطانی بھی موجود تھے۔