ملتان؛نئی سیوریج لائن ڈالنے سے متعلق لیبر کالونی مکینوں کے تحفظات دور،12، 15،18 انچ کی دو ہزار فٹ لائن ڈالی جائیگی

81

ملتان، 30 جنوری(اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر واساناصر اقبال نے لیبر کالونی، نوید کالونی میں نئی سیوریج لائن ڈالنے کے روٹ کا تفصیلی جائزہ لیا اور لیبر کالونی کے مکینوں کے نئی لائن ڈالنے سے متعلق تحفظات کو دور کیا۔

لیبر کالونی، نوید کالونی میں 12، 15،18 انچ کی دو ہزار فٹ لائن ڈالی جائیگی ایم ڈی واسا نے نئی سیوریج لائن ڈالنے کا کام فوری شروع کرنیکے کی ہدایت کی ۔

 انہوں نے  بستی ڈوگراں اور شاہین مارکیٹ کا بھی دورہ کیا اور بستی ڈوگراں کا سیوریج مسئلہ حل کرنے کیلئے نیا کراس کنکشن لگانے کی ہدایت بھی جاری کیں اور کہاکہ شاہین مارکیٹ میں سیوریج لائن کی صفائی بھی کی جائے۔

ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر،ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج سینٹرل ڈویژن حافظ وقاص بھی ہمراہ تھے۔