وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ  کی ملاقات

57

اسلام آباد، 12 جنوری (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ  نے  منگل  کو   یہاں   ملاقات  کی ۔طارق بشیر چیمہ نے وزیرِ اعظم کووزارت ِ ہاؤسنگ کے تحت جاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

وزیرِ اعظم کے تفویض کردہ اہداف کے مطابق وفاقی حکومت کے ملازمین کیلئے جاری منصوبوں پر پیش رفت کو وزیرِ اعظم نے سراہا اور کہا کہ  عوام کیلئے ذاتی اور سستی رہائش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کو یقینی بنایا جائے۔