پاکستان، آزربائیجان کے مابین قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے دو طرفہ تعاون کا معاہدہ

75

اسلام آباد،14جنوری (اے پی پی):پاکستان اور آزربائیجان کے مابین قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے دو طرفہ تعاون کا معاہدہ طے پا گیا۔معاہدے پر دستخط کی تقریب جمعرات کو وزارت خارجہ میں منعقد ہوئی۔ معاہدے پر دونوں وزرائے خارجہ نے دستخط کئے۔

معاہدے کے تحت پاکستان اور آزربائیجان ہنگامی صورتحال اور قدرتی آفات کی صورت میں ایک دوسرے کی معاونت کریں گے۔ اس موقع پر چیرمین این ڈی ایم اے بھی موجود تھے۔