چنیوٹ؛ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں،  15 ملزمان گرفتار کرلئے گئے

67

چنیوٹ،27 جنوری (اے پی پی): پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں، پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث 15 ملزمان گرفتار کرلئے۔

 پولیس نے  منشیات فروش ملزمان کے قبضہ سے 5 کلو چرس برآمد کی جبکہ غیر قانونی اسلحہ میں پانچ پسٹل اور دو رپیٹر معہ گولیاں برآمد کی۔ مرغوں اور کتوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے چار ملزمان گرفتار کر لئے ہیں اور ان گرفتار ملزمان کیخلاف ضلع کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر لئے ہیں اور مزید تفیش کا عمل جاری ہے۔