چنیوٹ میں سیلانی کچن کا افتتاح کر دیا گیا،روزانہ 3 ہزار افراد کا کھانا بنایا جائے گا

72

چنیوٹ،27جنوری (اے پی پی): چیئرمین سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان حاجی بشیر احمد فاروقی، چوہدری مسعود اقبال، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض اور ڈی پی او بلال ظفر شیخ نے سیلانی کچن کا افتتاح کر دیا۔

ڈی ایچ کیو چنیوٹ میں مین کوکنگ ایریا قائم کیا گیا ہے جس میں روزانہ 3 ہزار افراد کا کھانا بنایا جائے گا، یہ کھانا ضلع میں نئے قائم کئے گئے لنگر خانوں میں مفت تقسیم کیا جائے گا۔

 لنگر خانے ڈی ایچ کیو، جھنگ روڈ، سرگودھا روڈ، تحصیل بھوانہ و تحصیل لالیاں میں قائم کیے گئے ہیں۔

 ڈی ایچ کیو چنیوٹ سمیت ٹی ایچ کیوز لالیاں و بھوانہ میں تمام تر مریضوں کو انکے بیڈ پر کھانا مفت فراہم کیا جائے گا ڈی ایچ کیو و ٹی ایچ کیوز کے لنگر خانوں سے مریضوں کے لواحقین کو بھی کھانا مفت فراہم کیا جائے گا۔

  ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے اس عظیم کاوش پر چیئرمین سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ سمیت دیگر مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا۔