چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبارکی زیر صدارت ایم ڈی اے کی 85ویں گورننگ باڈی کا اجلاس

68

ملتان، 23 جنوری( اےپی پی):ایم ڈی اے کی 85ویں گورننگ باڈی کا اجلاس چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبارکی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں ایم ڈی اے کے 10اور واسا کے 04ایجنڈا آئٹم منظوری کے لئے پیش کئے گئے۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس نے ہاؤس کو ایجنڈے کے بارے میں بریفنگ پیش کی۔ایم ڈی اے میں ملازمین کی مختلف پوسٹوں کی ترقی کیلئے پروموشن چینل بنانے کی اجازت لی گئی۔نیو شاہ شمس ہاؤسنگ سکیم میں ایم ڈی اے کے ایکوائر شدہ رقبہ پر عدالت عالیہ ڈبل بینچ کے آرڈر کے تحت حقوق یافتہ افراد سے ریکوری کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔کمیٹی کے ممبران میں وائس چیئرمین ایم ڈی اے فرخ نسیم راں،لیگل ایڈوائزر ایم ڈی اے ملک محمد امین اور ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ طاہر شاہ شامل ہیں۔ایم ڈی اے میں موٹر ٹرانسپورٹ آفس والی جگہ پر جوائنٹ وینچر کی بنیا د پر نئی بلڈنگ تعمیر کرنے کی اجازت لی گئی جس کے بارے میں قومی اخبارات میں اشتہار شائع کرایا جائے گا۔ایم ڈی اے کے عدالتی معاملات کو بر وقت نمٹانے کیلئے جز وقتی ایک لیگل ایڈوائز ر اضافی کی اجازت لی گئی۔فاطمہ جناح ہاؤسنگ سکیم میں گرڈ اسٹیشن کی انسٹالیشن اور آپریشن نگرانی کیلئے عارضی بنیاد پر ایک انجینئر بھرتی کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ملتان ماسٹر پلان کو ریوائز کرنے کیلئے پہلے سے تشکیل دی گئی کمیٹی میں ممبر صوبائی اسمبلی ملک سلیم لابر کو شامل کرنے کی اجازت لی گئی۔واسا میں لیز پر دی جانے والی جگہوں کے بارے میں قومی اخبارات میں اشتہار دینے کی اجازت دے دی گئی۔ایم ڈی اے اور واسا ملازمین اور آفیسرز کی سنیارٹی علیحدہ علیحدہ کرنے کی اجازت لی گئی۔واسا میں درجہ چہارم کے ملازمین کی کمی کو دور کرنے کیلئے سیورمین بھرتی کرنے کی اجازت دے دی گئی۔