ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد مغیث ثناء اللہ کا پولیومہم کے جائزہ کیلئے حویلیاں کا دورہ

0
66

ایبٹ آباد،13جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد مغیث ثناء اللہ نے بدھ کو پولیو مہم کے جائزہ کیلئے تحصیل حویلیاں کا دورہ کیا۔ انسداد پولیو مہم کے دوران ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے حویلیاں کے مختلف گھروں میں گئے اور موقع پر ٹیموں سے بات چیت کی اور مارکنگ کے نظام کا معائنہ کیا۔ پولیو ٹیموں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں، انہوں نے گھر گھر جا کربچوں کی فنگر مارکنگ کا معائنہ کیا۔

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد آصف اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھی ان کے ہمراہ موجود رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی پانچ سال تک کا بچہ پولیو کے قطرے پینے سے نہ رہ جائے۔