کلر سیداں ؛ راستے کے تنازعہ پر 04 افراد کو قتل کرنے والے 03 ملزمان گرفتار

73

کلر سیداں،26جنوری(اے پی پی):تھانہ کلر سیداں پولیس کی اہم کاروائی، راستے کے تنازعہ پر 04 افراد کو قتل کرنے والے 03 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

ملزمان نے چند روز قبل سموٹ کے علاقے میں راستے کے تنازعے پر فائرنگ کرکے دو خواتین سمیت 04 افراد کو قتل جبکہ 08 افراد کو زخمی کردیا تھا۔گرفتار ملزمان میں محمد آصف، کرامت علی اور حامد محمود شامل ہیں۔

سی پی او محمد احسن یونس نے افسوس ناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا تھا۔ایس پی صدر کی زیرنگرانی ایس ڈی پی او کہوٹہ، ایس ایچ او کلر سیداں اور پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔