کوئٹہ؛ دشت متھورا میں لیویز فورس کا کامیاب آپریشن، بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

81

کوئٹہ،30جنوری( اے پی پی): بلوچستان لیویز فورس  نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مستونگ کے علاقے دشت متھورا سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر کے دہشت گردی کی بڑے کوشش کو ناکام بنا دیاہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحہ میں پانج آر پی جی سیون، راکٹ لانچرز ،بیس آر پی جی سیون  راکٹ راونڈز، ایل ایم جی مشین گنز اور اسکے چار ہزار راونڈز ، اے جی ایل ون لانچر بمعہ نو راونڈز، ایک آٹو گرنیڈ لانچر اور پانچ سو گرنیڈز ڈیٹونیٹرز، پچاس ایل ای ڈی ڈیٹونیٹرز کے علاوہ مختلف نوعیت کا اسلحہ وگولہ بارود شامل ہیں۔