اوکاڑہ،07جنوری (اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کی طرف سے سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت ایکشن کے احکامات کی روشنی میں تھانہ ستگھرہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرکےتین ملزمان ساجد عرف ساجو ، مشتاق عرف مکھی اور شہادت علی کو گرفتار کرلیا اور ملزمان کے قبضہ سےاسلحہ اور منشیات برآمدکرکےان خلاف مقدمات درج کر لئے۔