اوکاڑہ ، 19 جنوری(اے پی پی): اوکاڑہ شہراور مضافات میں شدید دھند کا راج برقرار ہے ، جس کے باعث سردی میں اضافہ ہو گیاہے اور کاروبار زندگی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔
جی ٹی روڈ پر دھند کے باعث حد نگاہ 5 میٹر تا 10 میٹر رہ گئی ہے ۔ مسافر و دیگر گاڑیاں ہیڈ لائیٹس اور فوگ لائٹس کے ساتھ رواں دواں ہیں ۔