بورےوالا،14 جنوری (اے پی پی ): دھند کے باعث مزدا ڈالے کا گنے سے بھرے ٹرالر سے تصادم ،ایک شخص جانبحق ایک زخمی ہوگیا ۔چیچہ وطنی روڈ 417/ ای بی کے قریب گنے سے بھرا ٹرالر سڑک پر کھڑا تھا کہ پیچھے سے آنے والا ڈالے کا ڈرائیور شدید دھند کی وجہ سے اسے نہ دیکھ پایا اور بری طرح اس کے ساتھ ٹکرا گیا جسکے نتیجہ میں میلسی کا رہائشی ڈرائیور موقع پر ہی جانبحق ہوگیا جبکہ اسکا ساتھی شدید زخمی ہوگی۔ ڈرائیور کی نعش ریسکیو عملہ نے ڈالے کی باڈی کاٹ کر نکالی۔ نعش اور زخمی شخص کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔