بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے  کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف  علیحدہ پروگرام کا آغاز

77

ملتان 12جنوری)اے پی پی ):وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے  بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے لئے علیحدہ علیحدہ پروگرام کا آغاز کردیاگیا ہے۔

 بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے لئے وفاقی حکومت نے “کامیاب جوان پروگرام”اور پنجاب حکومت نے”پنجاب روزگارسکیم” لانچ کردی  ہے ، بھٹہ مالکان دو سے پانچ سال کے لیے3 فیصد شرح منافع پر10 لاکھ روپے کا قرضہ حاصل کر سکیں گے۔

 ضلع کونسل کے رضا ہال میں دونوں پروگرامز کی لانچنگ تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں محکمہ ماحولیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر ظفراقبال،بنک آف پنجاب کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 بریفنگ میں بتایا گیا کہ2 سال کے لئے قرضہ ذاتی  گارنٹی  پر دیا جائے گا ، جس کی ماہانہ قسط 42ہزار روپے ہو گی، کامیاب جوان پروگرام کے تحت21سال سے45 سال تک کے  افراد قرض حاصل کر سکیں گے،5 سال کے لئے قرض کی قسط17 ہزار900 روپے ماہانہ ہو گی۔

 پنجاب روزگار سکیم کے لئے عمر کی حد20 سے50 سال مقرر کی گئی ہے جبکہ شرح منافع4فیصد مقرر کیا گیا ہے ، ذاتی   گارنٹی کے علاوہ سرکاری ملازم کی طرف سے گارنٹی بھی ضروری ہو گی، دونوں پروگرامز کے لئے ہر تحصیل کی سطح پر سنٹرز قائم کئے جائیں گے۔

تقریب میں بھٹہ مالکان اور قرض کے اجراء کے لئے قائم سنٹرز میں کام کرنیوالے سرکاری ملازمین نے شرکت کی۔