جیکب آباد ،20 جنوری (اے پی پی ):جیکب آباد کی عوام کے لیے پاکستان تحریک انصاف رکن قومی اسمبلی وفاقی وزیر براء نجکاری سردار محمد میاں سومرو نے دو روزہ فری آنکھوں کی آپریشن اور ادویات کے لیے کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے،ایک روز جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو میں سردار طارق خان لہر کے سہکار سے کیمپ لگائی گئی، جس کے بعد تحصیل ٹھل میں محمد خان کھوسو کے سہکار سے ان کے گائوں دین پور میں فری کیمپ لگائی گئی،جس میں سیلانی کی مدد سے جارے ہے،جس میں ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں او پی ڈی سمیت آپریشن بھی کیے گئے،جیکب آباد کی عوام نے وفاقی وزیر سردار محمد میاں سومرو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت سوز کام کرنے پر ہم ان کے مشکور ہیں،ہمیں وفاقی وزیر سردار محمد میاں سومرو سے کافی امیدیں ہیں جن کو پورا کرنے کے لیے سردار محمد میاں سومرو اپنی پوری ٹیم کے ساتھ راہ گامزن ہے،دو روزہ فری آنکھوں کی کیمپ کی نگرانی وفاقی وزیر محند میاں سومرو کے پی اے انور خان سومرو ،ذوالفقار عثمان سومرو اور دودو کو سونپ دی گئی ہے،اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انور خان سومرو،ذوالفقار عثمان سومرو نے کہا کہ غریب اور مستحق افراد کی مدد کر کے دلی سکون ملتا ہے،ہمارا فرض ہے کہ عوام کی پریشانی کا فوری حل کیا جائے،ہماری پالیسی ہے کہ کسی بھی مستحق کو اکیلا نہیں چھوڑنا ہے،انور خان سومرو،ذوالفقار عثمان سومرو اور دودو نے کیمپ کی وزٹ کی اور عوام سے شکایتیں سن کر ان کو فوری حل کرتے رہے۔











