حسن ابدال؛تھانہ رنگو پولیس کی اہم کامیابی،دو ڈکیت اسلحہ سمیت گرفتار

86

حسن ابدال،22جنوری(اے پی پی ):ایس ایچ او تھانہ رنگو اور انکی ٹیم نے ڈکیتی کی ورداتوں میں   ملوث دو ملزمان اللہ داد اور شہزاد کو گرفتار کر کے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور 02عدد پسٹل 30 بور اسلحہ برآمد کر لیا۔

تھانہ رنگو پولیس نے ملزمان سے چھینی گئی رقم 23ہزار روپے ،500ریال اور موبائل فون  مال مسروقہ برآمد کر لیا ہے ۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے اس کامیابی پر ایس ایچ او تھانہ رنگو اور انکی ٹیم کو شاباش دی ۔