دودھ میں ملاوٹ کیخلاف آپریشن ، پشاور بھر سے 28 شیرفروش گرفتار

77

پشاور، یکم جنوری(اے پی پی): دودھ میں وافر مقدار میں پانی کی ملاوٹ کی شکایات پر ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر خود میدان میں نکل آئے اور ضلعی انتظامیہ افسران و محکمہ لائیو سٹاک کے ہمراہ پشاور بھر میں دودھ کا جدید لیب سسٹم سے معائنہ کیا اور ملاوٹ ثابت ہونے پر 3000 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ تلف کرکے پشاور بھر سے 28 شیرفروش گرفتار کرلئے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور نے کارروائیاں حیات آباد، یونیورسٹی روڈ، سرکلر روڈ، گلبہار، اندرون شہر اور دیگر علاقوں میں کیں اور شیر فروشوں کی دکانوں میں دودھ کا لائیو سٹاک کی جدید موبائل لیبارٹری کے زریعے تجزیہ کیا۔ لیبارٹری رپورٹ میں دودھ میں پانی کی وافر مقدار میں ملاوٹ ثابت ہونے پر 28 شیر فروش گرفتار ہوئے جن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔