دیپالپور؛14 سالہ بچے کو 40 فٹ گہرے کنواں سے بحفاظت نکال لیا

55

دیپالپور، 21 جنوری (اے پی پی):نواحی علاقے میں 14 سالہ بچہ 40 فٹ گہرے کنواں میں گر گیا، ریسکیو ٹیموں نے کامیاب آپریشن کر کے بچے کو  بحفاظت نکال لیا۔

 دیپالپور کے نواحی گاؤں 39 ڈی میں واقع 40 فٹ کنواں میں 14 سالہ بچہ گر گیا۔ بچہ کنواں میں اترتے ہوئے سیڑھی ٹوٹنے کی وجہ سے گرا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں  اور  بچہ کو بحفاظت کنواں سے نکالنے  کے بعد موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔