سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کااکوڑہ خٹک میں دارالعلوم حقانیہ کا دورہ

62

نوشہرہ،28جنوری  (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جمعرات کو اکوڑہ خٹک میں دارالعلوم حقانیہ کا دورہ کیا۔ سپیکر  کا دارالعلوم حقانیہ کے محتمم مولاناحامد الحق حقانی نے خیر مقدم کیا۔ سپیکر کی سربراہی میں وفد نے مولانا حامد الحق حقانی سے تفصیلی ملاقات کی اور دارالعلوم کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ ملاقات میں اہم قومی امور سمیت ملکی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ کیا گیا۔

سپیکر کے ہمراہ وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان  تھے۔