سکھر، ایوان صنعت و تجارت کے دفتر میں روڈ سیفٹی سمینار کا انعقاد

103

سکھر،29جنوری (اے پی پی ) :سکھر ایوان صنعت و تجارت کے دفتر میں روڈ حادثات سے بچاو اور ٹریفک قوانین کے بارے میں روڈ سیفٹی سمینار کا انعقاد کیا گیا۔

 تقریب میں موبائل ایجوکیشن کے افسران انسپکٹر صلاح الدین اور محمد پرویز ڈہر نے شرکاءکو ٹریفک قوانین اور روڈ حادثات سے بچاو  کے بارے میں تفصیلی لیکچر دیا،خصوصاً موٹر سائیکل چلانے والے افراد کے بارے میں بتایا گیا کہ دوران سفر اکثر موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ اور شیشوں کا استعمال نہیں کرتے جس کی وجہ سے شہروں اور ہائی ویز پر ممکنہ روڈ حادثات ہوجاتے ہیں ۔

اس موقع پرایس پی موٹر وے سکھر زاہد نذیر وریاہ نے ایوان صنعت و تجارت سکھر کے عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موٹر وے پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر روڈ سیفٹی سے متعلق مختلف اشیاءجن میں   موٹر سائیکل سوار کے ہیلمٹ، آگ بجھانے والے آلات اور فرسٹ ایڈ باکس، کونز اور ٹوہ چین کے حوالے سے اسٹال لگائے جارہے ہیں جو کہ ہائی ویز کے حساب سے ناکافی ہیں، تاجر برادری ان اسٹالوں کی تعداد بڑھانے، ہائی ویز سے ملحقہ روڈ