سکھر: ایجوکیشن ٹاسک فورس  کااورینٹیشن اجلاس، گزشتہ سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کی  گئی

70

سکھر،12 جنوری (اے پی پی ): سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام و چائلڈ گلوبل نیٹ ورک کے تعاون سے ایجوکیشن ٹاسک فورس سکھر کا اورینٹیشن اجلاس ٹاسک فورس کے چیئرمیں محمد رضوان الحق کی زیر قیادت منعقد ہوا۔اجلاس میں گزشتہ سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی   اور آئندہ سال کی پلاننگ ترتیب دی گئیں۔

 چیئرمین ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس سکھر محمد رضوان الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹاسک فورس کی ذمہ داری ہے کہ اسکولوں کا معائنہ کرے، ان میں مطلوبہ سہولیات موجود نہ ہونے کی نشاندہی کرے اور  ان مسائل کو محکمہ تعلیم کے افسران اور علاقے کے منتخب نمائندوں کے ذریعے حل  کرنے کی  کوشش کرے ۔

 انہوں نے کہا کہ تعلیم کی اہمیت کو سیاسی، سماجی اور سرکاری سطح پر اجاگر کرنا بھی ٹاسک فورس کے نمائندوں  کا اہم کارنامہ ہے، ٹاسک فورس اپنے ضلع کے تعلیمی نظام میں موجود خرابیوں کو حل کرنے میں مدد کیلئے مقامی صحافی تنظیموں اور پریس کلب سے بہترین تعلقات استوار رکھتے ییں۔

 اس موقع پر ڈی ای او (DEO) پرائمری عبدالماجد بلو، میڈم شائستہ کھوسو، اظہرا جمال، احسان شیخ، میڈم فاطمہ و دیگر ٹاسک فورس کے ممبران نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔