سیالکوٹ، 30جنوری (اے پی پی):تھانہ کوتوالی پولیس کی کارروائی،8کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد، خاتون سمیت چارمنشیات فروش گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
تھانہ کوتوالی پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر میاں عبدالقدیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے بدنام زمانہ منشیات فروش شکیلہ، ارسلان، شہزاد اور طلحہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ملزمان کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کی اعلی قسم کی منشیات،جس میں 25کلو چرس اور 8کلو ہیروئن اور منشیات فروخت کر کے حاصل کی گئی رقم 18ہزار500سو روپے اور دو عدد موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لیں ہیں ۔
ڈی ایس پی سٹی سرکل احسان اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ڈی ایس پی سٹی سرکل کا کہنا تھا کہ رواں ماہ جنوری2021 منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن کےدوران 128کلو316گرام چرس،8کلو220گرام ھیروئن،شراب کی 02عددچالو بھٹیاں اور926بوتل شراب برآمدکر کے مقدمات درج کیے اور 147ملزمان کو جیل بھجوایاگیا جبکہ سال2020 میں ضلع سیالکوٹ میں منشیات فروشوں کے خلاف 1099مقدمات درج رجسٹر ہوئے۔ جو ملزمان کی گرفتار ہوئے ان کے قبضہ سے 32کلو 188گرام ہیروئن، 993کلو چرس، 18کلو 520گرام افیون، 7131لیٹر شراب، 150گرام آئس اور 01کلو 260گرام بھکی جبکہ 71شرابی بھی گرفتار کئے گئے۔