شجاع آباد، 05 جنوری(اے پی پی): دنیا بھر کی طرح شجاع آباد میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے یوم خودارادیت کی ریلی نکالی گئی،ریلی میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ریلی بلدیہ حال سے اللہ چوک تک نکالی گئی، جس میں کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیریوں کے حق میں نعرہ بازی کی گی۔
اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حامد علی قریشی نے کہا کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے، اقوام متحدہ میں منظور قرارداد کے مطابق مسئلہ کشمیر حال کروایا جائے۔5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ نے متفقہ طور قرارداد منظور کی تھی جس کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کیا جائے۔