صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کا مردان دارلاامان کا اچانک دورہ،انتظامات کا جائزہ لیا

58

پشاور، 7جنوری(اے پی پی): صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان اور خاتون ایم پی ایز نے رات گئے مردان دارلاامان کا اچانک دورہ کیا اور وہاں مقیم خواتین سے ملاقات کی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر نے حاضری رجسٹر ، خوراک ، رہائش کے انتظامات اور دیگر سہولیات کی چیکنگ بھی کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ وزیراعلیٰ محمود خان نے خواتین ایم پی ایز کو صوبائی وزیر کے ہمراہ صوبے کے دارالامانوں کے اچانک دورے کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اس دورے بارے صوبائی وزیر ہشام انعام خان وزیراعلی کو جلد رپورٹ پیش کرینگے۔ صوبائی وزیر ، ایم پی اے اور محکمہ کے اعلی حکام  اور ضلعی انتظامیہ دارالامان میں 3 گھنٹے تک موجود رہے ۔