غذر ،05 جنوری (اے پی پی ): یوم حقِ خودارادیت کشمیر کی مناسبت سے ضلعی ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں ریلی نکالی گئی، جس میں ضلعی انتظامیہ کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ریلی سرکاری ریسٹ ہاوس سے شروع ہو کر سٹی پارک گاہکوچ جاکر احتتام پریز ہوئی۔
ریلی میں لوگوں نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے۔ جس پر کشمیر بنے گا پاکستاں ،کشمیر کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی جبکہ مودی اپنی ناپاک عزائم بند کرے کے نعرے درج تھے۔