ہرنائی،20 جنوری(اے پی پی ): بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای، واسا حاجی نور محمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ غریب عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتا ہوں، غریب اور بے بس افراد کی حقیقی مدد کرنا ہمارا نصب العین ہے اور انکی مددکرنے سے مجھے دلی اور ذہنی سکون ملتا ہے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے نومنتخب ضلع زکوۃ چیئرمین ہرنائی سید شادی گل بخاری کو انکے منصب کی سیٹ پر بیٹھانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کا ضلع زکواۃ آفس آمد کے دوران پارٹی کارکنوں، عہدیداروں، قبائلی معتبرین، ضلعی آفیسران نے پرتپاک استقبال کیا گیا گل پاشی کی گئی صوبائی وزیر کو بچوں نے گلدستے پیش کئے ۔
انہوں نے کہا کہ نومنتخب ضلع زکوۃ چیئرمین سید شادی گل بخاری کو انکا منصب سنبھالنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، امید کرتا ہوں کہ وہ اس منصب کو بلا رنگ، نسل، زبان سے بالاتر ہو کر غریبوں، بیواؤں، یتیموں اور مستحقین کو انکے حق انکی دہلیز پر پہنچائیں گے۔
صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ محکمہ زکوۃ غریبوں، بے سہارا، یتیموں، بیواؤں، کی مدد کرنے کا ایک ادارہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اقتدار میں رہنے والی جماعتوں نے زکوۃ فنڈز کو بھی اپنے سیاسی ورکروں، اقرباپروری، رشتہ داروں میں تقسیم کرکے حقیقی حقدار اور مستحق افراد کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جاتا تھا لیکن اب ایساء نہیں ہوگا ضلع زیارت اور ضلع ہرنائی میں زکوۃ فنڈ کی منصفانہ اور شفاف تقسیم ہوگا اور بلا تعصب رنگ نسل زبان ہوگا جو بھی زکواۃ کا مستحق ہوگا ان کی مد د کرینگے۔
صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہمارا کوشش ہے کہ حلقہ انتخاب انتخاب کے دونوں اضلاع زیارت وہرنائی کے عوام کے اجتماعی کام کروں کیونکہ اجتماعی کام کرنے سے حلقہ انتخاب میں بسنے والے تمام عوام کا مسئلہ حل ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ انفرادی کام سے تو صرف ایک شخص کو فائدہ ملے گا لیکن اجتماعی کام سے تو پورے حلقے کے عوام کا مسئلہ حل ہوگا۔











