معاشرے کی بہتری کے لیے نوجوانوں کومنشیات سے بچانا ہو گا: وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ

84

لاہور،14 جنوری (اے پی پی): وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے  کہا کہ پاکستان میں جرائم میں کافی حدتک کمی ہوئی ہے، معاشرے کی بہتری کے لیے نوجوانوں کومنشیات سے بچانا ہو گا۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وفاقی وزیر نے کہا کہ معاشرے میں منشیات کو کنٹرول کرنے کے لئے کمیونٹی کا کردار بہت ضروری ہے کیونکہ کہ پاکستان کی آبادی 22 کروڑ ہے اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی تعداد صرف ساڑھے تین سو ہے،اس لیے معاشرے کے افراد کا کردار بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کریمنل وہ ہے جو منشیات کی سپلائی کرتے  ہیں  ، حکومت منشیات کی روک تھام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ منشیات پر وہ لوگ لگتے ہیں جو معاشرے سے کٹ جاتے ہیں ،ان کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جب کہ ہمارے معاشرے میں ذہنی بیماریوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے،معاشرے کا نظر انداز کرنا بھی منشیات کا عادی ہونے کی ایک اہم وجہ ہے۔

 مہنگائی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پرائم منسٹر عمران خان اپنا 70 فیصد وقت صرف مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں لگاتے ہیں۔