ملتان؛ایل پی جی کی غیر قانونی فلنگ کرنیوالوں کے خلاف محکمہ سول ڈیفنس  کی کارروائی،4 افراد کو   گرفتار

62

ملتان 21جنوری)اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر ایل پی جی کی غیر قانونی فلنگ کرنیوالوں کے خلاف محکمہ سول ڈیفنس کی کارروائی کے دوران  4 افراد کو   گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیا   گیا ہے  اور ایل پی جی فلنگ کا تمام سامان قبضہ میں لیکر دکانیں سیل کر دی گئی ہیں۔

تھانہ بی زیڈ یو کی حدود رشید آباد چوک سے محمد شفیق کو گرفتار کیا گیا ہے، تھانہ لوہاری گیٹ کی حدود باوا صفرا میں محمد شعیب کے خلاف کاروائی کی گئی ، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے کوٹ ربنواز سے محمد ناصر اور مہراں والی سے محمد طاہر کو گرفتار کیا گیا ہے۔

آپریشن کی قیادت سول ڈیفنس آفیسر فاطمہ خان نے کی سول ڈیفنس فورس ان کے ہمراہ تھی۔