ملتان؛چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے ڈی جی خان کا رہائشی گھر سے بھاگا 12 سالہ بچہ لواحقین کے حوالے کر دیا

46

ملتان، 23 جنوری (اے پی پی): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے ڈی جی خان کا رہائشی گھر سے بھاگا 12 سالہ بچہ لواحقین کے حوالے کر دیا، 12 سالہ عطا حیدر کو اس کے والد  خادم حسین  کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 بچے کو دو روز قبل جنرل بس اسٹینڈ سے گھر سے بھاگا ہوا پاکر حفاظتی تحویل میں لیا گیا تھا،بچہ والدین کی ڈانٹ ڈپٹ کی وجہ سے گھر سے بھاگ کر ملتان آگیا تھا۔ شعبہ عوامی آگاہی و فیملی ٹریسنگ کی کاوش سے بچے کی فیملی کو تلاش کیا گیا،بچے کا تعلق ڈیرہ غازی خان کے علاقے نورن شاہ سے ہے۔