ملتان؛کشمیر کی یوم حقِ خودارادیت کے حوالے سے  ریلی ،سینکڑوں افراد کی شرکت

144

ملتان، 05جنوری(اے پی پی ):کشمیر کی یوم حقِ خودارادیت کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ریلی گئی، جس میں میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

 ریلی کے شرکاء” کشمیر بنے گا پاکستان” اور “مودی مردہ باد” کے نعرے لگا رہے تھے، اور ” کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے” کے نعروں پر مبنی پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے۔

 شرکاء  پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہرا رہے تھے، ریلی ضلع کونسل کے آفس سے شروع ہو کر کچہری پر اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی کی قیادت پارلیمنٹیرینز اور اے ڈی سی جی قمرالزمان قیصرانی نے کی، ریلی میں ممبران صوبائی اسمبلی سلیم لابر،طارق عبداللہ، سبین گل،خالد جاوید وڑائچ سمیت ضلعی امن کمیٹی کے ممبران علامہ خالدمحمود ندیم،مفتی عنایت اللہ رحمانی،مزین چاون اور اصغر نقوی بھی شامل ہوئے۔

صدر ڈسٹرکٹ بارعمران ارشد اور سیکرٹری غلام نبی بھی شریک ہوئے اور خواتین اور بچے ،سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ریلی میں بھرپور شرکت کی۔

 ریلی کے اختتام پر مقررین نے ریلی سے خطاب بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے قرار داد کے ذریعے کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا تھا ، انڈیا نے قرار داد پر عمل کرنیکی بجائے کشمیریوں کی نیم خود مختیاری بھی چھین لی ہے۔انہوں نے کہا  کہ  انڈیا کا غاصبانہ عمل اقوام متحدہ کے منہ پر طمانچہ ہے۔

 مقررین نے کہا کہ پوری قوم آزادی کے حصول تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ،  کشمیر کے حصول تک پاکستان کا وجود نامکمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ  انڈیا نے پوری کشمیر وادی کو جیل میں بدل رکھا ہے،بندوق کی طاقت سے کشمیریوں سے ان کی آزادی کا حق نہیں چھینا جا سکتا۔