ملتان ؛ واسا  کا  نواب پور روڈ،موضع لنگڑیال پر نادہندگان کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع

100

ملتان، 21 جنوری(اے پی پی ):ایم ڈی واسا ناصر اقبال کی ہدایت پر نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے ،   پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونیوں سے واجبات کی وصولی کیلئے سپیشل ڈسکنکشن ٹیم بھی متحرک کر دی گئی ہے ،  ٹیم نے  نواب پور روڈ،موضع لنگڑیال پر نادہندگان کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا   ہے ۔

 آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر ریکوری منصور احمد نے کی، کارروائی میں اسٹنٹ ڈائریکٹر رمیض ہاشمی ، سرکل انچارجز اور بھاری مشینری شریک تھی، نواب پور روڈ پر سیٹلائٹ ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم کا سیوریج کنکشن منقطع کر دیا گیا ہے ۔ موضع لنگڑیال میں ریحان بلال سٹی،قاسم ولاز کے کنکشن منقطع کر دئیے گئے ہیں، ہاوسنگ سکیموں کے ذمہ 40 لاکھ روپے سے زائد بقایاجات واجب الادا تھے۔

 ایم ڈی واسا ناصر اقبال نے کہا کہ واسا نادہندگان اپنے ذمہ واجبات کی ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنائیں، ڈیفالٹرز سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔