ملتان، 4 جنوری (اے پی پی ): کمشنر جاوید اختر محمود نے جنرل بس سٹینڈ پناہ گاہ کا اچانک دورہ کیا۔ کمشنر جاوید اختر محمود نے پناہ گاہ میں انتظامات پر عدم اطمینان، سخت برہمی کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنر کو پناہ گاہوں میں بہترین انتظامات کا ٹاسک دیا ۔
جاوید اختر محمود نے کہا کہ پناہ گاہ میں نادار لوگوں کی بہترین انداز میں مہمان نوازی کی جائے ، وزیراعظم کے فلاحی ریاست کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے لگن سے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ لاچار طبقہ کی فلاح بارے اقدامات معاشرے کو مستحکم کرتے ہیں اور کہا کہ ڈویژن میں 11 پناہگاہیں قائم کی گئی ہیں۔











