مچھ میں کان کنوں کے قتل کے خلاف ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا پریس کلب کے باہر مظاہرہ

98

کوئٹہ، 04 دسمبر (اے پی پی): مچھ میں کان کنوں کے قتل کے خلاف ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے پریس کلب کے باھر احتجاجی مظاہرہ، مظاہرے میں طلبا وطالبات نے حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ گذشتہ دو دھائیوں سے ہزارہ قبیلہ دہشتگردی کا شکار ہے قاتلوں کی گرفتاری کے بغیر تدفین نہیں کرینگے۔  انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری محب وطن شہری ہیں ہمیں تحفظ دیا جائے۔ مظاہرین نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ ہزارہ کان کنوں کے بہیمانہ قتل عام کا نوٹس لے اور ہزارہ برادری کو مکلمل تحفظ فراہم کیاجائے ۔