ملتان،12جنوری(اے پی پی ):صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہےکہ ہماری عوام باشعور ہیں اور وہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ ہیں،وہ جانتے ہیں کہ کس طرح دو بڑی جماعتوں نے ملک میں لوٹ مار کرکے کے اسے اس نہج پرپہنچایا ہے،سابق حکمرانوں کے اپنے دس سالہ دور کے ریکارڈ قرضوں کا بوجھ اب ہماری عوام کو اٹھانا پڑ رہا ہے،مہنگائی کی جو لہر ہمارے سامنے ہے وہ انہی کی مرہون منت ہے۔انہوں نے ان خیالات کا گزشتہ روز یونین کونسل 73میں مختلف برادریوں کے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں،ہماری حکومت صرف عوامی فلاحی منصوبوں کی جانب توجہ فوکس کئے ہوئے ہے،ہم ہر وہ منصوبہ بنائیں گے جس سے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ہمارا نصب العین کرپشن کا خاتمہ ہے اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ہے۔اس موقع پرچوہدری لطیف گجر، سلیم لابر،ملک نور حسین ڈہیڑ،ملک نور حسین ڈہیڑ،ملک منیر،تاج برخان،ملک عبدالرؤف اورراناعمران شمشاد سمیت افراد بھی موجود تھے۔