پشاور،18 جنوری(اے پی پی): میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد صوبائی وزیر سماجی بہبود ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے ایکشن لیتے ہوئے محکمہ سماجی بہبود کے ڈسٹرکٹ آفیسر یونس آفریدی کو تھانہ حیات آباد سے منشیات کی عادی، ذہنی مریض اور لاوارث خاتون کو پناہ گاہ شفٹ کرنیکی ہدایت جاری کردیں۔
ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفئیر یونس آفریدی ،نشئی خاتون شیرین بی بی کے بارے بریف کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے لاوارث خاتون کو محکمہ سماجی بہبود کے آفیسر کو حوالہ کیا جسے محکمہ نے کیئر سنٹر برائے منشیات علاج کیلئے شفٹ کیا۔
ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفئیر یونس آفریدی نے کہا کہ بے سہارا خواتین اور بزرگ شہری ہمارے لیے قابل قدر ہیں اور صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے خواتین کو باعزت طریقے سے ریسکیو کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا کہ شہری، سول سوسائٹی، میڈیا ہمارے ساتھ آپریشن میں تعاون کریں، ہم کم وسائل میں تمام سہولیات پناہ گاہوں، بحالی مرکز منشیات میں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔