واشنگٹن ڈی سی؛ پاکستانی سفارتخانے میں ای- کچہری کا انعقاد،پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل سنے گئے

147

 واشنگٹن ڈی سی، 24 جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے غیر جانبدار اور شفاف گورننس کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے میں ای- کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل سنے گئے اور انکے حل کیلئے عملی اقدامات کئے گئے۔

ای کچہری میں امریکہ میں مقیم پاکستانیوں اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان نے لوگوں کو درپیش مسائل سنے اور انکے حل کیلئے تجاویز بھی لیں۔

پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا کہ ای -کچہری کا انعقاد ماہانہ بنیادوں پر ہر ماہ کے پہلے ہفتے کے روز کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیحی ہے۔