وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز  کی   ملاقات

91

اسلام آباد۔4جنوری  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے  نے وزیراعظم کو کوویڈ 19اور ٹڈی دل کی روک تھام کے لیےکئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کو حال ہی میں لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کی ریٹائرمنٹ کے بعد چیئر مین این ڈی ایم اے تعینات کیا گیا ہے۔