وزیراعلی بلوچستان کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد

59

کوئٹہ 19 جنوری (اے پی پی)وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت جنوبی بلوچستان ترقیاتی پروگرام پر پیش رفت سے متعلق پہلی اپیکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس کو چیف سیکرٹری بلوچستان کی جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکج کے تحت مجوزہ منصوبوں اور فنانسنگ پلان پر تفصیلی بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پیکج کے تحت 119 منصوبے تیار کیے گئے ہیں جنوبی بلوچستان کے 9 اضلاع میں صحت، تعلیم، پانی، بجلی، پبلک ہیلتھ انفرااسٹرکچر اور سڑکوں کی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور پیکج کے تحت 16 نئے ڈیمز بننے جا رہے ہیں سی پیک پروجیکٹ کے لیے نوجوانوں کو ٹیکنیکل ٹریننگ دی جائے گی۔ مختلف اضلاع میں وزیر اعظم صحت سہولت پروگرام کے تحت صحت انصاف کارڈ بھی تقسیم کئے جائیں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی ملکی ترقی کا باعث بنے گی صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی دی جائے گی وزیراعلی نے کہا کہ بلوچستان میں انویسٹمنٹ ہوگی تو سوشیو اکنامک گروتھ ہوگی اور پہلی بار بلوچستان کے علاقوں کے لیے میگا پراجیکٹس لائے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر، سیکرٹری پلاننگ کمیشن متھر نیاز رانا، نمائندہ سدرن کمانڈ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔