وزیرِ اعظم عمران خان سے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات

76

اسلام آباد، 23 جنوری ( اےپی پی): وزیرِ اعظم عمران خان سے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں عوامی ریلیف کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو گئی۔

گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں اہم شاہراہوں کی توسیع و مرمت پر بھی بات چیت گئی ۔  اس موقع پر وزیرِ اعظم کو ارکانِ اسمبلی نے اپنے اپنے حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے ان اقدامات کو سراہا اور جاری منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔

ملاقات میں معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر، اراکینِ قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد اور شوکت علی بھٹی، اراکینِ صوبائی اسمبلی سلیم سرور جورا، میان اختر حیات، طارق تارڑ، چوہدری گلریز افضل چن، محمد ارشد چوہدری اور لیاقت بدر کے علاوہ چوہدری اعجاز اور نظر محمد گوندل شامل تھے۔