وزیرِ اعظم عمران خان سے مشیر برائے پارلیمانی امور ظہیر الدین بابر اعوان کی ملاقات

80

اسلام آباد۔4جنوری  (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے مشیر برائے پارلیمانی امور ظہیر الدین بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم آفس  کے میڈیا ونگ سے پیر کو جاری بیان کے مطابق بابر اعوان نے وزیرِ اعظم کو سینیٹ اجلاس پر بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ وزارت کی پارلیمانی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی۔