وانا، 20جنوری(اے پی پی ):وزیرِ اعظم عمران خان نے دورہ جنوبی وزیرستان کے دوران کیڈٹ کالج وانا کے فیز ٹو کا سنگِ بنیاد رکھ دیا ، منصوبے کے تحت وانا کیڈٹ کالج میں دو نئے ہاسٹل، اساتذہ کیلئے رہائش، صاف پانی کی فراہمی، مسجد اور ملٹی پرپز ہال کی تعمیر کی جائے گی۔کیڈٹ کالج وانا کی توسیع سے نہ صرف وانا بلکہ وزیرستان کے دیگر علاقوں کے طالبِ علم تعلیم کی سہولیات سے مستفید ہونگے۔
اسکے علاوہ وزیرِ اعظم نے تنائی گُل کچ سڑک کی توسیع و مرمت کا سنگِ بنیاد رکھا، سڑک کی توسیع و مرمت سے نہ صرف مقامی آبادی مستفید ہو گی بلکہ ملحقہ آبادی کو آمدورفت کی بہتر سہولیات کی فراہمی بھی ممکن ہوگی۔











