ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب اور پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کے مابین سیاحت کے فروغ ایم او یو پر دستخط

74

لاہور،28 جنوری(اے پی پی):ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب اور پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ میں ایم او یو پر دستخط ،سیاحت کے فروغ کے لئے دونوں اداروں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ایم او یو پر سی ای او پی بی آئی ٹی ڈاکٹر ارفعہ اور ایم ڈی ٹی ڈی سی پی تنویر جبار کے دستخط ہوئے۔چیئرمین پی بی ٹی آئی سردار تنویر الیاس، چئیرمین ٹی ڈی سی پی سہیل ظفر چیمہ بھی موجود تھے۔ارفعہ اقبال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر فروغ سیاحت کیلئے عالمی کانفرنس کا انعقاد ہوگا۔

اس موقع پر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو سیاحتی منصوبوں کے لئے راغب کیا جائیگا۔پنجاب میں سیاحتی بالخصوص تاریخی مقامات کا بڑا پوٹینشل موجود ہے۔

چئیرمین پی بی آئی ٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعلی سردار عثمان بزدار سیاحت کو معیشت کا انجن بنانا چاہتے ہیں ۔اس موقع پر سہیل ظفر چیمہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم او یو وزیراعلی کے ویژن کے حوالے سے اہم پیشرفت ہے۔

تنویر جبار نے کہا کہ مشیر وزیراعلی آصف محمود کی قیادت میں فروغ سیاحت کیلئے اقدامات جاری ہیں،پی بی آئی ٹی سرمایہ کاروں اور ٹی ڈی سی پی کے درمیان پل کا کام کریگا ۔

ایم ڈی ٹی ڈی سی پی کا کہنا ہے کہ ایم او یو کے ذریعے فروغ سیاحت کے اقدامات کو تقویت ملے گی۔