پاراچنار،24جنوری (اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے احکامات پر پاراچنار میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے اور کثیر تعداد میں گاڑیوں سے کالے شیشوں صاف کردئیے گئے ہیں۔
ٹریفک پولیس نے اشتہارات کے ذریعے خبردار کیا کہ کالے شیشوں اور غیر قانونی لائٹس کے استعمال پر پاپندی لگا دی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس کے اقدامات کو سراہتے ہوئے مشران علاقہ نےکہا اس قسم کے اقدامات پر فخر کرتے ہیں ۔