لاہور ، 22 جنوری (اے پی پی): پاکستان سائنسدانوں کی میگناٹو ہائیرو ٹراپزم (ایم ایچ ٹی) کی دریافت کو دہائی کی اولین دریافتوں میں شامل کرلیا گیا،یہ دریافت دنیا کی تین بڑی دریافتوں میں سے ایک ہے اس دریافت کو پیرامونٹ ون کی درجہ بندی قراردیاگیاہے۔پاکستانی پروفیسر اورنگزیب ہافی کی زیر قیادت سائنسدانوں کی ٹیم نے جولائی 2016میں میگناٹو ہائیرو ٹراپزم (ایم ایچ ٹی) کی دریافت کا حیرت انگیز تجربہ 4000فٹ کی بلندی سے کیا ہےاور اپنی اس دریافت کو پہلے کیمرج اور پھر ناسا کے فورم پررجسٹرڈ کرایا جس کے بعد اس دریافت کو انگلینڈ کی ایک ویب سائٹ پر ہونیوالی ان لائن ووٹنگ کیلئے رجسٹرڈ کرکےاپ لوڈ کردیاگیاہے جس کے بعد نتائج کا اعلان 25جنوری کو کیا جائے گا پاکستانی سائنسدانوں کی ایم ایچ ٹی دریافت کو “Discovery of the Decade” کی گیٹگری میں رکھا گیاہےجبکہ بھارت نے بھی 1700فٹ کی بلندی سے ایم ایچ ٹی دریافت کا تجربہ کرنے کا پلان بنایا تھا جو پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا۔ پاکستانی سائنسدانوں کی جانب سے ایم ایچ ٹی دریافت کاانتخاب 190سے زائد ممالک کوشارٹ لسٹ کرکے کیا گیا ہے۔عالمی دنیا کی ویب سائٹ کی گیٹگری “person of the decade” میں پاکستانی سماجی کارکن بلقیس ایدھی کو شامل کیا گیا ہے ۔ویب سائٹ کی 20نامور شخصیات کی اس لسٹ میں ترک اداکار اینگن الٹن،بان کی مون ور کوفی عنان بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ایم ایچ ٹی دریافت ہائیڈروجن ایلیمنٹ پر مقناطیسی شعاعوں کا تجربہ ہے جو بلندی سے کیا جاتا ہے۔