راولپنڈی، 30 جنوری ( اے پی پی): پاکستان اور افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 4 فروری کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،دونوں ٹیمیں کل ایک بجےخصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچیں گی۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تیاریاں جاری ہیں جبکہ آج گراؤنڈز مین دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پچ کی تیاریوں میں مصروف رہے ۔اس کے ساتھ ساتھ شائقین کرکٹ کی غیر موجودگی میں اسیڈیم میں اینکلوژرز کی کرسیوں کو نیا پینٹ کردیا گیا ہے۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے گراؤنڈ کے ادر گرد سیکورٹی کے بھی سخت انتطامات کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی ،دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔