پریس کلب نوشہرہ ورکاں کی  35 ویں سالانہ باڈی کی حلف وفاداری کی تقریب،اسسٹنٹ کمشنر نے حلف لیا

78

نوشہرہ ورکاں،26جنوری(اے پی پی):پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں کی  35 ویں سالانہ باڈی کی حلف وفاداری کی تقریب کا اہتمام  کیا گیا۔حلف وفاداری اسسٹنٹ کمشنر  راشد اقبال نے لیا۔

 اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال نے  کہا کہ  نوشہرہ ورکاں کے صحافت سے منسلک بکثرت افراد  کو علاقہ و شہر کے مشترکہ مفادات اور فلاحی کاموں میں سر فہرست پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ گوجرانوالہ روڈ کی تعمیر سے نوشہرہ ورکاں کے عوام کو جہاں سفری سہولتیں بہتر صورت میسر ہونگیں وہاں علاقہ نوشہرہ ورکاں اور دیگر ملحقہ آبادیوں میں ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ تجارتی سطح پر بھی انقلاب برپا ہو گا۔ انکا کہنا تھا تحصیل نوشہرہ ورکاں میں 28 دیہات کے لیے واٹر ڈرینج، چلڈرن پبلک پارک اور جوڈیشل کمپلیکس جیسے منصوبوں کے علاوہ  کامونکی نوشہرہ ورکاں اور نوشہرہ ورکاں سے نوکھر اور حافظ آباد روڈ کی تعمیر مرمت پر ایک ارب  کے قریب فنڈ لگائے جا رہے ہیں۔