ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب محمد خان کی سربراہی میں تحصیل بلڈنگ حویلیاں میں ریونیو دربار کھلی کچہری کا انعقاد

79

ایبٹ آباد ،22جنوری (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب محمد خان کی سربراہی میں تحصیل بلڈنگ حویلیاں میں ریونیو دربار کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ لوگوں نے اپنی شکایات سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کومطلع کیا جس پر موقع پر ہدایات جاری کی گئیں۔ کھلی کچہری میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II عکاشہ کرن، ضلعی افسران، محکمہ مال کے عملے اور بڑی تعداد میں شہریوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ریونیو دربار میں لوگوں کو ریونیو سے متعلق معاملات تحصیل لیول پر حل کیے گئے اور انتقالات کی تصدیق، فردات، ڈومیسائل کی فراہمی اور کاغازات کی درستگی عمل میں لائی گئ۔