ملتان، 29جنوری(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عامرخٹک نے شہر کے داخلی راستوں اور اہم شاہراہوں پر شجر کاری کے لئے تیاریاں شروع کرنیکی ہدایت کردی ہے ۔ ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے کہا ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور پی ایچ اے کے ورکرز کا مشترکہ پلان جاری کردیا گیا ہےجبکہ صفائی،ویسٹ لفٹنگ، وائٹ پاوڈر لائمنگ اور پودوں کی تراش خراش پلان میں شامل ہے۔
ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے کہا کہ سوموار کو زکریا یونیورسٹی روٹ اورمنگل کو خانیوال روٹ کی صفائی کی جائے گی، بدھ کو نادرن بائی پاس، جمعرات کو بہاولپور بائی پاس کے انٹری پوائنٹس پر ٹاسک مکمل کیا جائے گا۔ ایم ڈی نے کہا کہ ہفتے کے دن مشترکہ ٹیم کے5 دستے تشکیل دئے جائیں گے۔
فخرالاسلام ڈوگر نے کہا کہ مشترکہ دستے ہفتے کے دن قلعہ،گھنٹہ گھر، حافظ جمال روڈ پر کام سرانجام دیں گےہفتے کے دن مشترکہ دستے چوک کمہاراں والا، ملتان پبلک سکول روڈ اور نانڈلہ چوک پرٹارگٹ مکمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ ٹیموں کو بھاری مشینری کی مدد بھی حاصل ہو گی کمپنی نے خوبصورت تاثر قائم کرنے کے لئے اپنے ہیڈ آفس اور گاڑیوں کی برینڈنگ بھی شروع کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی ایک نئے عزم کے ساتھ صفائی ستھرائی کا منظم نظام وضح کر رہی ہے،صفائی کے حوالے سے شہریوں کا بھر پور اعتماد کمپنی کی کامیابی ہو گی۔