لاہور،29جنوری(اے پی پی):گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کامیاب کسان پروگرام کا آغاز وزیراعظم کا غریب کسانوں کے لیے تحفہ ہے۔اس پروگرام کے تحت نوجوان کسانوں کو جدید ٹریکٹرز اور دیگر سہولیات ملیں گی۔ حکومت تمام شعبوں کی مضبوطی کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے۔
جمعہ کو یہاں نامور صنعت کار خواجہ جلال الدین رومی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ کرپٹ عناصر کسانوں کا بھی معاشی قتل بھی کرتے رہے ہیں، کرپشن تمام مسائل کی جڑ ہے ، ہم کرپشن کو جڑوں سے ختم کریں گے۔ ملک کو آگے بڑھانے سےروکنے کی سازشیں کرنیوالے کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے کسانوں کو تسلی کے سواکچھ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچانے کا کریڈٹ بھی وزیر اعظم عمران خان کو جاتا ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ کپاس کی پیداوار میں اضافے کے لیے ریسرچ سمیت تمام وسائل بروے کار کار لا رہے ہیں۔