کمشنر ملتان جاوید اختر محمود کا نشتر ہسپتال کا اچانک دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

65

ملتان، 19 جنوری(اے پی پی )؛ کمشنر ملتان جاوید اختر محمود  نے   نشتر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا  اور  ہسپتال میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ جدید سہولیات سے لیس ہسپتال حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے،شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئےصحت کے شعبے کی توسیع کیجارہی ہے ۔

 کمشنر  نے  تمام سکیموں کو بروقت مکمل کرنے  کی  ہدایت کی  اور کہا کہ سکیموں کی تکمیل میں شفافیت کو معیار بنایا جائے ۔

وائس چانسلر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعودنے کہا کہ کینسر سنٹر لینئیرایکسلیریٹر فیز1 پر 65 کروڑ روپے لاگت آئے گی، کینسر سنٹر فیز1 رواں ماہ اپریل تک مکمل کرلیا جائے گا۔

کمشنر نے   5 لیکچر تھیٹر کمپلکس، ادویات وئیر ہاؤس کا دورہ بھی کیا   ۔ کمشنر جاوید اختر محمود کو بریفنگ دیتے ہوئے  بتایا   گیا  کہ   وئیر ہاؤس میں   4 منزلہ عمارت،ادویات سٹور ہو سکیں گی،  لیکچر تھیٹر کمپلکس سے طلباء کیلئے نئے کلاس رومز کا اضافہ ہوگا اور  کینسر سنٹر فیز2 میں 5 منزلہ عمارت تیار کی جائے گی۔

 ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے کہا فیز1 کی تکمیل سے کینسر کا علاج کیا جاسکے گا،5 لیکچر تھیٹر کمپلکس رواں سال جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں  نے کہا کہ وئیر ہاؤس پر ساڑھے 39 کروڑ روپے لاگت آئے  گی  اور  جون میں مکمل ہوگا۔